اہم ترین خبریںدنیا

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہو کر ہی رہیں گے، جیریڈ کوشنر

شیعیت نیوز: امریکی صدر کے داماد اور مشیر جیریڈ کوشنر نے صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے قیام کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

جیریڈ کوشنر نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے مراکش کی تیاری کی خبر سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بھی تعلقات قائم ہو کر ہی رہیں گے اور اس سے بچا نہیں جا سکتا۔

رویٹرز کے مطابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب صرف وقت کا مسئلہ باقی بچا ہے اور جلد یا بدیر، ان دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات قائم ہو ہی جائیں گے۔

کوشنر کے اس بیان سے کچھ ہی پہلے امریکی صدر نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ مراکش، اسرائیل کے ساتھ مکمل طور پر تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کی عارضی حکومت کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والی مراکش کی سلطنت، چھٹی عرب حکومت ہے۔

امارات، بحرین اور سوڈان نے پچھلے مہینوں کے دوران امریکہ کے دباؤ میں آ کر اسرائیل سے تعلقات قائم کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانیوں کے لئے ویزے بند مگر 50 ہزار صیہونی نئے سال کا جشن عرب امارات میں منائیں گے

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں اسپتالوں کی صورت حال کو بد ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سو اسپتالوں میں مریضوں کو ایڈمیٹ کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے اور ایک تہائی اسپتالوں میں آئی سی یو خالی نہیں بچے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اکثر امریکی کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہوئے ہیں تاہم اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے سے وہ بھی تکلیف میں ہیں۔

امریکی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کم سے کم دوسو اسپتالوں میں کوئی گنجائش باقی نہیں بچی ہے اور آئی سی یو کے نوے فیصد بیڈ پر ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورت حال بد سے بدتر ہونے کے باعث اسپتالوں کے عملے سے متعلق چھیالیس فیصد بیڈوں پر بھی مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button