اہم ترین خبریںپاکستان

صوبائی حکومت انقلابی زرعی اصلاحات کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، وزیر زراعت کاظم میثم

صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے مواقع بہت زیادہ ہے اور انتہائی پوٹینشل ایریا ہے

شیعیت نیوز: رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم کا محکمہ زراعت کے آفس آمد پر ڈائریکٹر محکمہ زراعت بلتستان ریجن اور محکمے کے دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کو محکمہ زراعت کے افسران سے اور محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے ایگریکلچر ایکسٹینشن ،ریسرچ، ای ٹی آئی اور واٹر منیجمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: اردو زبان میں منفرد کتاب “حزب اللہ لبنان تاسیس سے فتوحات تک” شائع ہو گئی

صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے مواقع بہت زیادہ ہے اور انتہائی پوٹینشل ایریا ہے اور انشاء اللہ اس پہ بھرپور وسائل کا استعمال اور بھرپور توانائی صرف ہوگی اور صوبائی حکومت انقلابی زرعی اصلاحات کے لئے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عوام کی معیار زندگی بلند ہو اور گلگت بلتستان سرسبز شاداب ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور شیعہ عزادار حسنین روحانی پاراچنار سے پشاور جاتے ہوئے راستے سے جبری طور پرلاپتہ

آخر میں محکمہ زراعت کے ذمہ داران نے کاظم میثم کو صوبائی وزیر زراعت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button