اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت متحرک صحافی قیس جاوید کےاہل خانہ کی مدد اور قاتلوں کوفوری کیفر کردار تک پہنچائے، علامہ رمضان توقیر

انھوں نے کہا کہ ظلم کرنے والے کا انجام خدا پاک کی طرف سے بھیانک قرار دیا گیا ہے، ہم ہر مظلوم کے ساتھی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔

شیعیت نیوز: مرکزی نائب صدرشیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے متحرک صحافی قیس جاوید کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کرے اور قیس جاوید کے المناک واقعہ پر فوری تحقیقات کرکے ظالموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوری بالادستی کی آڑ میں ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ محمد رمضان توقیر نے جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیس جاوید کے لواحقین کے لیے فوری طور مالی معاونت کے حوالے سے پیکج دینے سمیت صحافی برادری کے مطالبہ پر ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج جنگِ سن 71کے ہیرو سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کا 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس شعبہ کو پورے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں شدید مسائل کا سامنا ہے، ہم قیس جاوید کے لواحقین اور ان کی برادری کے غم میں برابر کے شریک اور صحافی برادری سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ظلم کرنے والے کا انجام خدا پاک کی طرف سے بھیانک قرار دیا گیا ہے، ہم ہر مظلوم کے ساتھی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button