اہم ترین خبریںایران

امام خمینی کے عظیم شاگرد اور آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی انقلابی ساتھی آیت اللہ یزدی رحلت فرماگئے

آیت اللہ محمد یزدی جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن تھے

شیعیت نیوز: امام خمینی کے عظیم شاگرد اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی انقلابی ساتھی آیت اللہ یزدی رحلت فرماگئے۔آیت اللہ محمد یزدی جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن تھے۔89 سالہ بزرگ انقلابی عالم دین ایک عرصے سے علیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ریاستوں سے مشاورت کے بغیر ایران سے جوہری معاہدہ پائیدار نہیں ہوگا، سعودی عرب

طالب علمی کے دور میں انہوں نے فقہ و اصول کی تعلیم امام خمینی سے حاصل کی، وہ آیت اللہ بروجردی کے شاگرد بھی رہے۔انقلاب اسلامی ایران سے بہت پہلے سے وہ امام خمینی کی تحریک میں فعال کردار ادا کرنے والی چند اہم شخصیات میں سے ایک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے کی غدار عرب حکومتیں کبھی بھی فلسطینیوں کے ساتھ نہیں تھیں، نعیم قاسم

انہوں نے انقلاب اسلامی کے بعد اہم عہدوں پر فرائض انجام دیئے وہ ایران کے چیف جسٹس بھی رہے اور امام خمینی کے اولین دفتر کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ان کا انتقال جمہوری اسلامی ایران اور وہاں کی عوام کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button