یمن میں سعودی عرب کا ایک اور خیانت آمیز اقدام

08 دسمبر, 2020 17:56

شیعت نیوز: سعودی عرب کا ایک اور خیانت آمیز اقدام ، یمن کے مشرقی علاقے میں امریکہ اور برطانیہ نے مشترکہ فوجی کمان سنبھال لی۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے مشرقی صوبے ’’المہرہ‘‘ میں سعودی عرب کی سہولت کاری اور تعاون سے امریکہ اور برطانیہ کے فوجیوں نے مشترکہ فوجی کمان تشکیل دی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق مقامی قبائلیوں نے بتایا ہے کہ ’’ الغیضہ‘‘ ائیرپورٹ پر کہ جسے سعودیہ دوسال سے فوجی اڈے کے طور پر استعمال کررہا ہے، برطانیہ اور امریکہ کے فوجیوں کی آمد و رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: صنعا ایئرپورٹ اور رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری

رپورٹ کے مطابق اس سنیاریو کا اصل مقصد المھرہ صوبے پر قبضے کے لئے سعودیوں کو سبز جھنڈی دکھانا ہے کہ جو اس وقت اتحادیوں کے کنٹرول میں ہے۔

سعودی عرب کا خیانت آمیز اقدام ایک طویل عرصے سے یمن کے مشرقی صوبے المھرہ کو قبضانے کی فکر میں ہے تاکہ اس علاقے سے مکران کے ساحل تک اُسے دسترسی حاصل ہو سکے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ملک کے جنوبی علاقے پر انصاراللہ کے ڈرون حملوں کا اعتراف کیا ہے۔

یمن کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے شدید ترین حملوں کے باوجود انصاراللہ کی عوامی تحریک اور فوج کے حوصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان نے ایک بار پھر انصاراللہ کے ڈرون حملے کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان نے اعتراف کیا کہ پیر کی شام حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اتحادی فورسز نے بروقت اقدام کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ شدید ترین محاصرے کے باوجود انصاراللہ کے جوانوں نے اپنے جوابی حملوں سے سعودی اتحاد کے دانت کھٹے کر رکھے ہیں۔

اس وقت یمن کو گزشتہ قریب چھے برسوں سے سعودی عرب کی جارحیت کا سامنا ہے جس کے جواب میں یمنی فورسز گاہے بگاہے سعودی عرب پر جوابی حملے کرتی رہتی ہیں۔

11:50 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔