اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کوتسلیم نا کرنےکےجرم میں عرب امارات کے بعد سعودی عرب میں بھی پاکستانی عتاب کا شکار

خیال رہے متحدہ عرب امارات سے پہلے ہی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔متحدہ عرب امارات پاکستانیوں پر ویزے کی پابندی بھی عائد کر چکا ہے۔

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب میں بھی پاکستانی حکومتی عتاب کا شکار ہیں ۔اسرائیل کو تسلیم نا کرنے کے جرم میں عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یو اے ای کے بعد سعودی عرب نےبھی 1500پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت جاری کردی ہے۔وزیراعظم نے ڈی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلی تھلے سے باہر آگئی، کالعدم سپاہ صحابہ کےمعاویہ اعظم کی تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات

فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے 1500پاکستانیوں کو وطن واپس نہیں لایا جاسکا۔وزیراعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت خارجہ اور سمندپارپاکستانیز کو ہدایت جاری کردی۔

1500پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سنٹر میں موجود ہیں اب ان کے اخراجات کون ادا کرے گا؟اس بارے میں سول  ایوی ایشن ڈویژن کی وزارتوں سے مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ عقیل الغروی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کےلیے تحفہ قرار دے دیا

خیال رہے متحدہ عرب امارات سے پہلے ہی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔متحدہ عرب امارات پاکستانیوں پر ویزے کی پابندی بھی عائد کر چکا ہے۔

‏‎اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان قائم ہونے والے حالیہ برادرانہ سفارتی اور تجارتی تعلقات کے بعد سے مسلمان ممالک کو بے جا دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان پراس طرح دباو ٔڈال کر اسرائیل کو تسلیم کرایا جانا مقصود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button