آیت اللہ عقیل الغروی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کےلیے تحفہ قرار دے دیا

08 دسمبر, 2020 14:08

شیعیت نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین آیت اللہ عقیل الغروی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستانیوں کی خوش نصیبی ہے کہ ان کے پاس عمران خان جیسا مخلص لیڈر موجود ہے۔ میری دعا ہے خدا ان کو درازی عمر عطا کرے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک اچھا ، مدبر اور مخلص انسان موجود ہے جس کانام عمران خان ہے ۔پروردگار ان کو ہر طرح سے محفوظ رکھے اور قوم کو اس مخلص لیڈر کی قدر دانی کرنے کی توفیق دے۔

یہ بھی پڑھیں: بلی تھلے سے باہر آگئی، کالعدم سپاہ صحابہ کےمعاویہ اعظم کی تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں موجود مسلم دشمن عناصر خصوصاً صیہونیت کے مقابل جس فکر اور تدبر ،عزم اور مضبوط ارادے کے ساتھ عمران خان اسلام اور مسلم امہ کے لئے کام کررہے ہیں میری نگاہ میں وہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے ہے ۔ عمران خان صاحب عالمی سطح کے لیڈر ہیں میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں پاکستانی قوم ان کی قدر کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید فخری زادہ کی شہادت کے بارے میں جنرل علی فدوی کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام ، اسلامی اہداف ، اسلامی مقاصد اور مسلم امہ کی مصلحتوں کو پامال کرتے ہوئے جو شخص بھی ان کے ساتھ معائدے کرے گا وہ خائن اور مجرم ہوگا۔

علامہ عقیل الغروی نےکہاکہ جتنے مسلم اور عرب حکمران اسرائیل اور ٹرمپ کے تابع فرمان ہوتے جارہے ہیں وہ سب مجرم اور خائن ہیں ان حالات پر دل رو رہاہے۔مسلمانوں کے حقوق اور فلسطینیوں کے حقوق کے پامال ہورہے ہیں ۔

8:11 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔