اہم ترین خبریںپاکستان

بلی تھلے سے باہر آگئی، کالعدم سپاہ صحابہ کےمعاویہ اعظم کی تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے لاہور میں مدرسہ ابوذر غفاری میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی اور خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

شیعیت نیوز: بلی تھیلے سے باہر آنے لگی، کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک پاکستان کا یارانہ کھل کر سامنے آنے لگاہے۔ پاکستان کو فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھانے والی دونوں شدت پسند جماعتوں کے خفیہ روابط تشت ازبام ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے لاہور میں مدرسہ ابوذر غفاری میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی اور خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ڈی ایم نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو کورونا کی صورتحال پورے ملک میں بے قابو ہو جائے گا،اسدعباس نقوی

اس موقع پر معاویہ اعظم نے خادم رضوی کی قبر پر حاضری بھی دی۔ خادم رضوی کے قبر پر حاضری کے موقع پر معاویہ اعظم خاموش کھڑے رہے جبکہ وہاں موجود کارکنوں نے فاتحہ خوانی کی جبکہ سعد رضوی سے ملاقات کے موقع پر معاویہ اعظم نے دعا کیلئے ہاتھ اُٹھا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں :آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سےخرابی صحت کےسبب ذمہ داریاں بیٹے کے سپرد کرنے کا جھوٹا اسرائیلی پروپگینڈا

یاد رہے کہ خادم رضوی کی حیات میں کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور انہیں قبروں کے پجاری کہتے تھے، لیکن شیعہ مکتب فکر کے خلاف دونوں جماعتوں کا موقف مشترک رہا ،مگر ان کی وفات کے بعد ان کی تعزیت کیلئے مرحوم کے فرزند کے پاس پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button