اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں مظلوموں کی آواز شیعیت نیوز پرPTA کی غیر اعلانیہ پابندی

ملک کی مختلف شہروں سے شیعیت نیوز ٹیم کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بیشتر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی سروسز پر شیعیت نیوز کی ویب سائٹ www.shiitenews.orgبند کردی گئی ہے

شیعیت نیوز: مظلومین جہاں اور مکتب تشیع کی توانا آواز شیعیت نیوز کی ویب سائٹ پر PTAکی غیر اعلانیہ پابندی کےسبب پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعیت نیوز کی ویب سائٹ بند کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وطن عزیز کی سلامتی استحکام اوراندرونی وبیرونی دشمن قوتوں کی سازشوں سے پردہ اٹھانے کے جرم میں PTAکی جانب سے شیعیت نیوز کی ویب سائٹ پر بلاجواز پابندی عائد کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو کورونا کی صورتحال پورے ملک میں بے قابو ہو جائے گا،اسدعباس نقوی

ملک کی مختلف شہروں سے شیعیت نیوز ٹیم کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بیشتر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی سروسز پر شیعیت نیوز کی ویب سائٹ www.shiitenews.orgبند کردی گئی ہے جس سے قارئین کو شدید دشواری کاسامنا ہے ۔

واضح رہے کہ وطن عزیز اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے ، عالمی استعماری قوتیں پاکستان پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے لیئے ہر طرح سے دباؤ ڈال رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے عرب ممالک کی جانب سے پاکستانی ذرخرید صحافیوں میں لابنگ کا انکشاف

پاکستان میں فقط شیعیت نیوز وہ ادارہ ہے جو اس سازش سے ہر لمحہ قارئین کو آگاہ رکھا ہوا ہے اور اس سازش کے تانے بانوں سے پل پل نقاب الٹ رہا ہے ۔

یہاں ہم یہ بات بھی واضح کردینا چاہئے ہیں کہ ہمارا جرم فقط وطن عزیز سے محبت و مظلوموں کی نمائندگی ہے جو ہم ہرصورت کرتے رہیں گے یہ پابندیاں ہمارا راستہ ہرگز نہیں روک سکتیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button