اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا دوٹوک موقف
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایس او پیز کا خیال رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے، کورونا عالمی وبا ہے پوری دنیا کواس نے ہلا کے رکھ دیا ہے۔

شیعیت نیوز: صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، مولانا صاحب کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، اپوزیشن ایس او پیز کا خیال رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے لوگ ایک بڑی مشکل میں پڑے ہیں، اس صورتحال میں جلسے جلوس کرنا مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کی امام جمعہ استور علامہ سید عاشق حسین شاہ سے ملاقات اور اظہار تشکر
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایس او پیز کا خیال رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے، کورونا عالمی وبا ہے پوری دنیا کواس نے ہلا کے رکھ دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جارہا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے یہ پہلی حکومت ہے جس نے کھل کر کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے عرب ممالک کی جانب سے پاکستانی ذرخرید صحافیوں میں لابنگ کا انکشاف
اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا،پاکستان کا موقف کلیئر ہے، مولانا صاحب کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سا منےلائیں۔
انہوں نے کہا کہ انا اور ضد کو چھوڑا جائے اور حقیقت کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے جائیں، جلسےجلوسوں سےحکومت کبھی نہیں جاتیں، جرگہ ہمارے کلچر کا بہت بڑا حسن ہیں۔