نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کی امام جمعہ استور علامہ سید عاشق حسین شاہ سے ملاقات اور اظہار تشکر

07 دسمبر, 2020 15:46

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان نے اپنےوزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار اپنے حلقے میں پہنچنے پر امام جمعہ والجماعت استور علامہ سید عاشق حسین شاہ صاحب کے گھر پہنچ کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ علامہ سید عاشق حسین شاہ صاحب نے ہمیشہ امن اور علاقہ کے تعمیرو ترقی کے لیے جدوجہد کی ہے۔ آپ جیسے علما ءکی وجہ سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہےاور معاشرے میں موجود برائیاں آپ جیسے باکردار علماءکی بدولت ہی ختم ہوسکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے عرب ممالک کی جانب سے پاکستانی ذرخرید صحافیوں میں لابنگ کا انکشاف

علامہ سید عاشق حسین شاہ صاحب نے وزیر اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ خالد خورشید خان کا انتخاب خطے کی تعمیر وترقی کیلئے روشن باب کا آغاز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کاروان سالاروں کی سربراہ مجلس وحدت مسلمین سے اہم ملاقات، زیارتی کاروانوں کو درپیش مسائل زیر بحث

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے آپ کا انتخاب آپ کا امتحان بھی ہے امید ہے کہ آپ علاقائی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں گے۔

5:23 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔