اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نومبر میں فلسطینیوں کی 427 مزاحمتی کارروائیاں ، 15فلسطینی گرفتار

شیعت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ ماہ فلسطینی شہریوں ‌کی طرف سے قابض صیہونیوں کے خلاف 427 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے مزاحمتی حملوں کے دوران سنگ باری، پٹرول بم اور دیگر مختلف طریقے استعمال کیے جس کے نتیجے میں 14 صیہونی زخمی ہوئے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک ’’حماس‘‘ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر کے دوران فلسطینیوں نے قابض صیہونی فوج اور یہودی آباد کاروں پر تین بار فائرنگ کی۔ ان میں فائرنگ  کے دو واقعات جنین، جب کہ ایک قباطیہ میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیل میں کھلبلی مچادی

نومبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں 37 سالہ شہید نورجمال سشقیر کو قابض فوج نے الزعیم چوکی پر گولیاں مار کر شہید کیا۔

نومبر میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض صیہونی فوج پر 4 بم حملے کیے۔ 165 بار سنگ باری کی گئی۔ 15 بار آتش گیر کھلوں‌ کا استعمال کیا گیا۔ دوسری طرف نومبر میں یہودی آباد کاروں نے 61 بار پرتشدد حملے کیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 15 فلسطینیوں ‌کو حراست میں لے لیا۔ اھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلح تصادم میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن کے شمالی شہرجنین میں قباطیہ کے مقام پر صیہونی فوج نے تلاشی کے دوران چھاپے مارے جس پر فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ قابض صیہونی فوج نے قباطیہ میں چڑھائی کے لیے 13 گاڑیوں پر نفری وہاں منتقل کی جنہوں ‌نے نہتے شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کیا۔

اس موقع پر قابض اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں نے صیہونی فوج پر سنگ باری بھی کی۔ دوسری طرف قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ادھر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران  متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ زیادہ تر گرفتایاں شمال مغربی رام اللہ میں کوبر کے مقام سے کی گئیں۔ یہاں سے گرفتار فلسطینیوں کی شناخت باجس البرغوثی، سلیمانی کنعان، علی کنعان، ابراہیم عفیف البرغوثی، محمود احمد شنان،علی احمدشنان اور جاد اللہ احمدابو الحاج کے ناموں سے کی گئی ہے۔

غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں الغیر کالونی میں چھاپے کے دوران قابض صیہونی فوج نے سمیر نزال کو حراست میں لے لیا جب کہ بیرزیت میں تلاشی کے وران یوسف المعری نامی ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button