کاروان سالاروں کی سربراہ مجلس وحدت مسلمین سے اہم ملاقات، زیارتی کاروانوں کو درپیش مسائل زیر بحث

06 دسمبر, 2020 19:35

شیعیت نیوز (کراچی ) قائد وحدت سربراہ مجلس وحدت المسلمین جناب علامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری سے آل پاکستان پلگرم ایسوسی ایشن نے زیارت پالیسی سمیت زائرین و گروپ آرگنائزر کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس میٹنگ کی نمائندگی معاون خصوصی آل پاکستان پلگریمز ایسوسی ایشن جناب علی حسین نقوی کررہے تھے۔

اس موقع پر کراچی کی سینئر اور معزز کاروانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی میٹنگ میں جن باتوں پر اتفاق کیا گیا وہ حسب ذیل ہے۔

1) 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل دی گئی جو وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان سے اور حکومتی وفد سے زیارت پالیسی کی حوالے سے ملاقات کریں گے ۔
2) زیارت کو MORA کے ماتحت کرنے پر سخت مخالفت کی گئی ۔
3) زائرین کی تعداد کو محدود /کوٹہ نظام کی سخت مخالفت کی گئی۔
4) آل پاکستان پلگریمز میں مزید کاروانوں کی ممبر سازی بھی کی گئی۔
5) زیارت پالیسی پر جلد پریس کانفرنس بھی کی جائے گی ۔

میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگلے چند دنوں میں کچھ اور اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات سےملاقات بھی کی جائے گی۔

8:42 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔