اہم ترین خبریںپاکستان

تمام شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ایک مرتبہ پھرملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

اس موقع پرعلامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی ، علی حسین نقوی ، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکے اراکین بھی موجود تھے ۔

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،قائد وحدت ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے اہم ملاقات وحدت ہاؤس سولجر بازار میں ہوئی جس میں اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پرعلامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی ، علی حسین نقوی ، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکے اراکین بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی عظیم شہادت کو محض ایک فرد کی شہادت قرار نہیں دیا جاسکتا،علامہ امین شہیدی

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور ایم ڈبلیوایم مشترکہ طور پر تمام شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ ایک مرتبہ پھرملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی اس حوالے سے تازہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیاجائے گا ہم آخری شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button