اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کا ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے اہل خانہ اور عوام سے اظہارتعزیت

انہوں نے کہاکہ معاہدہ بین الافغان مذاکرات کے کامیاب نتائج کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے

شیعیت نیوز: ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے تمام فریقین ضبط وتحمل سے کام لیں۔ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے اہلخانہ اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا پھیلاؤ، صدر مملکت عارف علوی کا جمعہ 4 دسمبر کو ملک بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ معاہدہ بین الافغان مذاکرات کے کامیاب نتائج کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔او آئی سی وزرا خارجہ کا 2 روز کا اجلاس نیامے نائیجر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فلسطین اور جموں وکشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،ترجمان پاک فوج

انہوں نے مزید کہاکہ ایک متفقہ اور ٹھوس قرارداد میں او آئی سی نے جموں وکشمیر پر ٹھوس الفاظ میں موقف دیا۔او آئی سی وزرائےخارجہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل عام روکنے کا مطالبہ۔اعلامیے میں کشمیریوں کی خواہش کے مدنظر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر دباو ڈالا گیا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button