شہید عسکری رضا ؒ کی اہلیہ8برس تک قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچتا دیکھنے کی آرزو لیئےدنیا سے رخصت ہوگئیں
شہید عسکری رضا کو سعودی نواز کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے کارندوں نے اپنے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

شیعیت نیوز: شہید عسکری رضا ؒ کہ قاتل تاحال آزاد،اپنے شہید خاوند کے خون ناحق کے لئے انصاف کی متلاشی ان کی اہلیہ بھی خالی ہاتھ اس دنیافانی سے رخصت ہوگئیں۔ شہید عسکری رضا کو کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کےسرغنہ اورنگزیب فاروقی کی ایماءپر گلشن اقبال کے علاقے میں 31دسمبر2011 کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔8برس تک اپنے خاوند کے خون ناحق کیلئے در در انصاف کی تلاش میں سرگرداں رہنے والی ان کی زوجہ اب اس دنیا میں نہ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم شیعیان حیدر کرارؑ میں اجتماعی جدوجہد اور اپنےحق کیلئے کھڑے ہوجانے کا جذبہ بیدار کرنے والے پاکیزہ شہید عسکری رضا کی اہلیہ آج دار فانی سے داربقاء کی جانب کوچ کرگئیں۔ شہید عسکری رضا کو سعودی نواز کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے کارندوں نے اپنے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فخرملت جعفریہ شہید عسکری رضاؒکی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت
شہید کے جسد خاکی کے ہمراہ کراچی کی غیور ماؤں بہنوں، بیٹیوں ، جوانوں اور بزرگوں نے دو روز تک گورنرہاؤس کے سامنے تاریخی دھرنا دیا اور اس قتل ناحق کے ذمہ دار ملعون اورنگزیب فاروقی اور اس قتل کے سہولت کار اس وقت کے ایس ایس پی چوہدری اسلم کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا مطالبہ رکھا تھا اس دھرنے کی حمایت میں ملک کے دیگر شہروں سمیت امریکا، یورپ ، کینیڈااور اسٹریلیا میں بھی دھرنوں کا آغاز ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید محسن فخری زادہ کی شہادت و بیرونی جارحیت قابل مذمت ہے، علامہ ساجد نقوی
حسنینیوں کی استقامت کے آگے یزیدی حکمرانوں نے گھٹنے ٹیکنے میں ہی آفیت جانی اور اورنگزیب فاروقی اور ایس ایس پی چوہدری اسلم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، بعد ازاں چوہدری اسلم اپنے ہی ہم خیال تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک پلانٹ شدہ بم کے دھماکے میں ہلاک ہوگیا لیکن اورنگزیب فاورقی آج بھی قانون کی گرفت سےآزاد ہے ۔
شہید عسکری رضاکے قاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچتا دیکھنے کی خواہش مند ان کی اہلیہ آج 8 برس بعد اپنے خاوند سے ملاقات کی خواہش دل میں لیئے آج دنیا سے رخصت ہوگئیں لیکن اس پاکیزہ شہید کے قتل کی گتھی نا سلجھ سکی ۔