اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اس برس پاکستانی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے یا نہیں وفاقی وزیرمذہبی امور کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہو گی ایس او پیز کے تحت ہی حج ہو گا

شیعیت نیوز: اس برس پاکستانی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے یا نہیں وفاقی وزیرمذہبی امور کا اہم بیان سامنے آگیا۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کورونا وائرس کی ویکسین جب تک نہیں آ جاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہو گا۔ یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب حکمران میر جعفر اور میر صادق اور پوری امت کے غدار ہیں،سینیٹر مشتاق احمد خان

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہو گی ایس او پیز کے تحت ہی حج ہو گا۔ وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ بھی بتایا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button