اہم ترین خبریںپاکستان

کیا ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے اقتدار میں مسجدوں کو اب تالے لگا دیئے جائیں گے؟ علامہ سبطین سبزواری

وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور پولیس بتائے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالوں کیخلاف اب تک کیا قانونی کارروائی کی گئی ہے

شیعیت نیوز: علامہ سید سبطین حیدر سبزواری صدر شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب نے موضع سنگورا ساہیوال سرگودھا میں مسجد شہید کرنے اور قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند ناصبی مولوی کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ مسجد شعائراللہ میں سے ہے، اس کی توہین برداشت نہیں کی جا سکتی۔

مسجد کو شہید اور قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالے عذاب الٰہی کا شکار تو ہوں گے ہی لیکن ہمارا سوال ہے کہ حکومت، پولیس اور ریاستی ادارے کہاں سو رہے ہیں۔؟ کیا ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے اقتدار میں مسجدوں کو اب تالے لگا دیئے جائیں گے؟ قرآن مجید کی بے حرمتی کی جائے گی؟ ہم ایسا کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ مسجد کو شہید کرنیوالے اور قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کو مجرمانہ فعل قراردےدیا

انہوں نے کہا کہ مسجدوں کو شہید کرنے اور قرآن کی بے حرمتی کرنیوالے بھارت کے انتہاء پسند ہندووں کا ایجنڈا رکھتے ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کو مسلمان دشمن مودی کی ریاست نہیں بننے دیں گے کہ جہاں مسلمانوں کو ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علامہ سبطین سبزواری نے خبردار کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے فرقہ واریت کی بڑھتی ہوئی لہر کی طرف توجہ نہیں دے رہے، مسلک کی بنیاد پر اگر مسجدوں اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی رہی تو حالات قابو سے باہر ہوں گے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے غیرت مند مسلمان تحریک آزادی بیت المقدس اور آزادی فلسطين کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور پولیس بتائے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالوں کیخلاف اب تک کیا قانونی کارروائی کی گئی ہے اور ہم خبردار کرتے ہیں کہ اس سے پہلے اسلام آباد کے کالج اور کوہاٹ یونیورسٹی میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر طلبہ پر تشدد کیا گیا اور ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کی بجھی آگ کو دوبارہ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کیلئے ایک خاص لابی ایک عرصے سے سازشیں کر رہی ہے، اس طرف توجہ نہ دی گئی تو ملک میں دوبارہ ملکی سلامتی کو خطرات درپیش ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button