اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دو اہم سعودی شہزادوں کے قتل کا منصوبہ فاش ہوگیا

شیعیت نیوز : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نئے امریکی صدر جو بائيڈن کے اقتدار میں آنے سے قبل سعودی عرب کے دو اہم شہزادوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

خبر رساں ادارےالمیادین نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے یارسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ میں نئے صدر جو بائيڈن کے اقتدار میں آنے سے قبل سعودی عرب کے دو ممتاز اور اہم شہزادوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنالیا ہے جس کا راز فاش ہوگيا ہے۔

المیادین نے قریبی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امت مسلمہ کے غدار سعودی ولی عہد  بن سلمان نے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل نے سعودی عرب سے آنیوالوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

المیادین کے مطابق بین الاقوامی امور کے وکیل محمود رفعت نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان دوشہزادوں کو پھانسی دینے کی تیاری کررہا ہے۔ یہ دونوں شہزادے اس وقت قید میں ہیں اور دونوں شہزادے زندہ رہنے کی صورت میں سعودی عرب کی بادشاہت کے دعویدار ہوسکتے ہیں۔ لہذا محمد بن سلمان انھیں راستے سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن محمد بن سلمان کو ناپسند کرتے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ صدارتی حلف اٹھانے کے بعد سعودی صحافی جمال خاشوگجی قتل کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے احکامات جاری کردیں۔ اس وجہ سے سعودی ولی عہد بن سلمان نہ بادشاہت کے ممکنہ دعویداروں کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button