مشرق وسطی

جس غدار وفد نے فلسطین پر قابض حکام سے ملاقات کی وہ بحرین کا نمایندے نہیں: الوفاق

جس غدار وفد نے فلسطین پر قابض حکام سے ملاقات کی وہ بحرین کا نمایندے نہیں: الوفاق جعمیت اسلامی الوفاق بحرین نے ایک نام نہاد بحرینی وفد کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افراد کسی طور بحرین کے حقیقی نمایندے نہیں۔

جعمیت اسلامی الوفاق بحرین نے ایک نام نہاد بحرینی وفد کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی مذمت کرتے بیان جاری کیا ہے: مذکورہ غدار افراد نے بحرین کی نمایندگی میں وہاں پر قابض حکام سے ملاقات کی ہے کسی طور بحرینی عوام کے نمایندے نہیں اور اس اقدام سے انہوں نے بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

الوفاق کے بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ وفد میں شامل افراد جو«مرکز ملک حمد برائے بقاء باہمی » نام نہاد ادارے سے تعلق رکھتے ہیں انکو چاہیے کہ اپنے مظلوم و ستم دیدہ عوام سے بقائے باہمی کا مظاہرہ کریں نہ کہ غاصبوں کے گود میں جاکر پناہ لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button