اہم ترین خبریںدنیا

کورونا کی امریکہ میں تباہی جاری، ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

شیعیت نیوز : امریکہ میں کورونا کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ورلڈومیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد 1کروڑ 32 لاکھ49 ہزار447 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 69 ہزار597 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں جوبائیڈن کا اسرائیل کے انتہائی وفادار شخص کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلاء اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ٹرمپ حکومت نے دوسرے ممالک کی نسبت کورونا وائرس کا پتہ لگانے اور اس کی روک تھام کے لئے کافی تاخیر سے اقدام شروع کیا جس کی بنا پر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی اور تشخیصی کٹ اور ضروری طبی وسائل کی کمی پیدا ہوگئی ۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ کورونا سے بڑی تعداد میں ہونے والی اموات کے باعث مختلف شہروں میں جنازوں کو دفن کرنے کا مسئلہ درپیش ہے اور حکام نے مرنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکومت بالخصوص صدر ٹرمپ کو کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تساہلی برتنے اور غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کے باعث سخت تنقیدکا سامنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button