اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

محمد بن سلمان اور آل سعود امت مسلمہ کے غدار ہیں، فلسطینی عوام کا رد عمل

شیعیت نیوز : نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب اور آل سعود کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات پر فلسطینی مسلمانوں میں شدید غصہ اور تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔فلسطینی گروہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی آزادی کے عوامی محاذ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے اور سعودی ولیعہد بن سلمان سے ملاقات کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملاقات آل سعود خاندان کی امت مسلمہ سے خیانت اور غداری کی دلیل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کی پاکستان کو دھمکیاں، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف پر ڈٹ گیا

دوسری جانب فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے بھی اپنے ایک بیان میں سعودی حکومت کی جانب سے صیہونی وزیراعظم کی میزبانی کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کرنے کے لئے زمینہ ہموار کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا اور کہاہے کہ نیتن یاہو کا ریاض دورہ، فلسطینی قوم، عالم اسلام اور مقدس مقامات پر جارحیت کے لئے مقدمہ ہے۔

ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن سام ابو زہری نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کے دورہ ریاض کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں خطرناک ہیں اور آل سعود کا یہ اقدام دین اسلام کی توہین اور بے احترامی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button