اہم ترین خبریںسعودی عرب

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہوگیا

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہوگیا۔

فضائی اور اسپیس کی خبریں دینے والے خبر رساں ادارے انٹیل سکائی (intelsky)نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سعودی ولیعہد کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کا راز فاش کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں کوئی حرج نہیں: سعودی عرب

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم کی خفیہ ملاقات گزشتہ روز بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع نیوم شہر میں ہوئی۔

KSA ISrael Relations

ذرائع کے مطابق اس خفیہ ملاقات میں امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ بہت جلد سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button