اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے رکن جی بی اسمبلی کاظم میثم کو نئی حکومت میں اہم وزارت دیئے جانے کا فیصلہ

کاظم میثم نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو جواب دیا کہ وہ رفقائے کار سے مشورہ کرکے جواب دیں گے ۔مشاورت کے بغیر جواب نہیں دے سکتا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 سکردو محمد کاظم میثم کو اہم وزارت دینے کیلئےغور وخوض شروع کردیا گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی ایک اہم شخصیت نے کاظم میثم کو وزارت تعلیم، وزارت تعمیرات عامہ یا وزارت ترقیات ومنصوبہ لینے کی پیش کش کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ایک ایم شخصیت نے کاظم میثم کو فون کرکے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بےشمار صلاحیتوں سے نوازہے اس کے علاوہ آپ ہماری اتحادی جماعت کے ممبر اسمبلی ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت ہے کہ آپ کو اہم وزارت دی جائے آپ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور آپ کو اہلیت کی بنیاد پر صوبائی کابینہ میں اہم وزارت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات میں شکست کا ذمہ دار اہم ترین ریاستی ادارے کو قرار دےدیا

اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ آپ بہت لائق ممبر اسمبلی بن کر سامنے آئے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ آپ جیسے قابل لوگوں کو کوبینہ میں اہم وزارت دی جائے ۔ بتائیں کہ آپ کون سے وزارت پسند کریں گے ، کاظم میثم نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو جواب دیا کہ وہ رفقائے کار سے مشورہ کرکے جواب دیں گے ۔مشاورت کے بغیر جواب نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی رہنما معاویہ اعظم کا دورہ کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ سادہ لوح اہل سنت کو ورغلا کر فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سرگرم

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کیلئے ملک بھرمیں ایم ڈبلیوایم کی حمایت بہت ضروری ہے اس لیئے وہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیوایم کی ہر ڈیمانڈ پوری کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button