اہم ترین خبریںدنیا

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں، آرمی چیف کا الزام

شیعیت نیوز : افریقی ملک ایتھوپیا کے آرمی چیف نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پر باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے آرمی چیف برہانوجولا کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اپنے منصب کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔

ایتھوپیا کے آرمی چیف نے ٹیڈروس پر الزام لگایا ہے کہ وہ سابق حکمراں جماعت "ٹیگری پپلز لبریشن فرنٹ” کے باغی عناصر کے مدد کے لئے پڑوسی ملکوں کو ورغلا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار، متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کے خلاف شرمناک اقدامات کا آغاز

ایتھوپیا کے نوبل انعام یافتہ وزیراعظم ابی احمد مذکورہ تنظیم کے خلاف کاروائی میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ جماعت سے وابستہ مزاحمت کار ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایتھوپیا میں تین ہفتوں سے جاری خونریزی کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جان بچاکر سوڈان فرار کرگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button