اہم ترین خبریںیمن

یمن، سعودی عرب اور اماراتی فوجیوں میں جنگ چھڑ گئی، 50 ہلاک درجنوں زخمی

شیعیت نیوز : یمن میں موجود سعودی و اماراتی جنگجو وں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، جھڑپوں کے دوران اب تک 50 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں موجود سعودی نوازمنصور ہادی کے حامیوں اور امارات نوازوں کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یمن: حوثیوں نے سعودی اتحاد کی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حامیوں کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی یمن میں امارات اور سعودی عرب کی نیابتی جنگ میں 50 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوب کی عبوری کونسل اور سعودی عرب سے وابستہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے جنگجوؤں کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں کہ جن میں فریقین کے 50 کے قریب افراد مارے گئے ہیں۔

یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت ہوئی ہیں کہ سعودی اتحاد نے منصور ہادی اور عبوری کونسل کے درمیان جنگ بندی کی خبر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button