اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک لبیک نے سادہ لوح مسلمانوں کو ماموں بنادیا، ناموس رسالت ؐ کی آڑ میں بڑا مقصد پورا کرلیا

مولوی آصف اشرف جلالی ملعون کے خلاف دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان میں توہین آمیز گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہواتھا اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

شیعیت نیوز: وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک پاکستان کے تین روزہ دھرنے اور اس کے خاتمے کیلئے مولوی خادم لنگڑے کی حکومت کے ساتھ ڈیل کے نتائج سامنے آنے لگے ۔ دختر رسولؐ، خاتون جنت ،شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی ملعون کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق ناموس رسالت ؐ کے نام پر دیئے گئے دھرنے کی آڑ میں اصل مقصد اور ہدف شاتمِ حضرت فاطمہ زہراؑ کی رہائی مقصودتھاجس میں تحریک لبیک پاکستان اور مولوی خادم لنگڑا کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلئے اور فرانس کے خلاف اسلام آباد میں گزشتہ تین روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے خاتمے کیلئے حکومتی مزاکراتی ٹیم کے ساتھ جن شرائط کو سامنے رکھا گیا ان میں سرفہرست جو خفیہ شرط عائد کی گئی تھی وہ آصف اشرف جلالی کی رہائی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قائدؒ کے رفیق اور امام خمینیؒ کے یاور خاص جنرل (ر)تصور حسین نقوی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک لبیک نے تین روز تک فیض آباد اسلام آباد کے مقام پرناموش رسالت ؐ کے نام پر لوگوں کو جمع کرکے تین روز تک یہ سارا ڈرامہ فقط حضرت فاطمہ زہراؑ کے گستاخ آصف اشرف جلالی ملعون کی جیل سے رہائی کیلئے رچایا تھا ، ٹی ایل پی یا مولوی خادم رضوی کو ناموس رسالت ؐسے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ میں آصف اشرف جلالی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی،معزز عدالت نے درخواست گذار کو رہائی کے عیوض ایک لاکھ روپئے کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کی ہدایت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مخالف شامی وزیرخارجہ ولید المعلم کا انتقال، مجلس وحدت مسلمین کےوفدکی شامی سفیر سے ملاقات اور اظہار تعزیت

ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون نے مقدمہ میں اپنی رائے دینے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار کو گناہ گار قرار دیا تھا

مولوی آصف اشرف جلالی ملعون کے خلاف دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان میں توہین آمیز گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہواتھا اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button