یمن: حوثیوں نے سعودی اتحاد کی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا

شیعت نیوز : سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں تیل کی سپلائی کے ایک مرکز کے نزدیک یمن کے حوثیوں نے دھماکہ خیز مادے سے لدی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔
یہ اطلاع سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سبب وہاں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب جلد ہی صہیونی حکومت اسرائیل کے ساتھ دوستی کا باضابطہ اعلان کرے گا، بحرین
انہوں نے گذشتہ شب الاخباریہ نیوز چینل کو بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول سے دو کشتیوں میں دھماکہ کئے جانے کی وجہ سے جیزان میں واقع تیل کی سپلائی مرکز کے قریب آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھایا جارہا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سعودی عرب کی توانائی کی وزارت نے اس واقعہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر حوثیوں کے حملوں کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے قطیف سے مزید دو شیعہ علماء گرفتار کر لیے
یمن کے نہتے اور بے دفاع عوام پر مسلط کردہ جنگ کو چھے سال کا عرصہ گزرنے کے باوجو یمنی جوانوں میں وطن کے دفاع جذبہ ماند نہیں پڑا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنے پٹھو مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں لانے کے لئے یمن کے نہتے عوام پر ایک غیر مساوی جنگ مسلط کر رکھی تاہم سات سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسے اپنے اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔