افریقی ملک موزمبیق میں وہابی دہشت گردوں نے 50 افراد کے سر قلم کردیئے

11 نومبر, 2020 13:05

افریقی ملک موزمبیق میں 3 دنوں کے اندر وہابی شدت پسند تنظیم کے دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کے سر قلم کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک موزمبیق میں 3 دنوں کے اندر وہابی شدت پسند تنظیم کے دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کے سر قلم کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مغربی موزمبیق کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ صوبے کابو ڈیلگاڈو کے مختلف علاقوں میں لگاتار 3 دنوں سے وہابی دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں۔

کمانڈر جنرل برنارڈینو رافیل نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے 50 افراد کے سرقلم کردیئے اور ایک گاؤں کو نذر آتش کرکے خواتین کو اغوا کرکے لے گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں ہے۔

موزمبیق کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے نا صرف مردوں کا قتل کیا بلکہ لاشوں کی بے حرمتی کی اور سر الگ کرکے لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔

گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موزمبیق کے ان علاقوں میں 2017 سے جاری تناؤ میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت شہریوں کی ہے۔

3:59 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔