اہم ترین خبریںمشرق وسطی

عرب ملک کا شرمناک اعلان، شراب اور شباب اب دونوں ہوں گے عام

شیعیت نیوز : متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے یاری کا ایک اور تحفہ دے دیا، اسلامی ملک کہلانے والے عرب امارات میں اب غیر شادی شدہ مردو خواتین کو ساتھ رہنے اور مسلمانوں کو شراب پینے کی بھی اجازت ہوگی۔

برطانوی مشہور اخبار ڈیلی میل کےمطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد ملک میں غیر شادی شدہ مردو کواتین کے ساتھ رہنے اور الکوحل پینے پر لگی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹرمپ کی جیت کے لئے سعودی عرب کا اربوں ڈالر ضائع

کہا جارہا ہے کہ یو اے ای کے جانب سے کیے جانے والے اس فیصلے کا مقصد غیر ملکی سیاحوں کی آمدورفت کو بڑھانا ہےتاکہ زیaدہ سے زیادہ ملکی آمدنی کو بڑھایا جاسکے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور آل سعود کی سربراہی میں خائن عرب ممالک کی جانب سے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کیا جارہا ہے جس کے بعد ان ممالک میں اسلامی اقدار کی پامالی اور حرام چیزوں کی قانونی اجازت دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button