ایران

امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان کی مشکلات کا اصلی سبب ہیں: علی اکبر ولایتی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ڈیورا لاینزکے ساتھ ملاقت میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان کی مشکلات کا اصلی سبب ہیں، امریکہ کو افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔

مہر خـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ڈیورا لاینزکے ساتھ ملاقت میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان کی مشکلات کا اصلی سبب ہیں، امریکہ کو افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران اور افغانستان کی دو قوموں کے درمیان بیشمار تاریخی ، ثقافتی اور تمدنی اشتراکات ہیں اور ایران افغان قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ایران افغانستان میں امن و صلح کی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانتسان کی عظيم قوم کو کسی کی ہدایت اور رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے۔افغان قوم ہوشیار اور بیدار ہے اور وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغان قوم کی مشکلات کا اصلی سبب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی افغانستان میں موجودگی ہے اور افغانتسان سے امریکہ کے انخلاء کے بعد افغان قوم کی مشکلات حل ہوجائيں گي۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے افغانستان کے امور میں نمائندے نے خطے میں ایران کے مؤثر اور تعمیری کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں میں بھی ایران کا کردار اساسی اور کلیدی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button