اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

اس موقع پر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردوآمد ، پرتپاک عوامی استقبال

اس موقع پر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کوارٹر ماسٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آل سعود، آل نہیان، آل خلیفہ اور داعشیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی عنقریب شکست پر سخت صدمہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ موثر اور آسان لاجسٹک سے آپریشنل تیاریوں کی صلاحیت بڑھتی ہے، اور بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button