اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملتان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، سعودی و بھارتی فنڈڈ کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

شیعیت نیوز : ملتان کے علاقے تھانہ سخی سرور کی حدود میں سی ٹی ڈی نے اہم کاروائی کرتے ہوئے بھارتی و سعودی فنڈڈ کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے تھانہ سخی سرور کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگرد پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگردوں سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار گولہ بارود برآمد

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران 2 دہشتگرد فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے کاروائی جاری ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جنوبی پنجاب میں کسی بڑی کاروائی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button