مقبوضہ فلسطین

یورپی یونین نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مذمت کی

یورپی یونین نے روز مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

صیہونی حکومت نے منگل کے روز وادئ اردن کے شمال میں واقع خربہ حمصہ نامی گاؤں میں فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر دیا تھا۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹینو نے جمعرات کے روز کہا کہ وسیع پیمانے پر کیا گيا یہ انہدام ایک بار پھر اسرائيل کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے اور ان کے انہدام کے عمل کی تائيد کرتا ہے جو اس نے رواں سال کے آغاز سے شروع کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل غرب اردن کے راس التین علاقے میں واقع ایک فلسطینی اسکول کو بھی منہدم کرنے کی دھمکی دے رہا ہے جو یورپی یونین کے پیسے سے چل رہا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹینو نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کے باون اسکولوں کو اسرائيل کی جانب سے منہدم کیے جانے کا خطرہ لاحق ہے، کہا کہ اس طرح کے اقدامات دو ریاستی حل کی راہ میں سنجیدہ رکاوٹ ہیں اور یورپی یونین ایک بار پھر اسرائيل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان تمام انہدامی اقدامات کو فوری طور پر بند کرے خاص طور پر اس لیے بھی کہ کورونا کے پھیلاؤ کے حالات میں انسان دوستانہ امور پر خصوصی توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button