مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید

کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کی حوارہ چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ دوسری طرف صہیونی فوج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

مقامی فلسطینی شہری 29 سالہ بلال عدنان رواجبہ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ شہید کا تعلق نابلس کے نواحی علاقے عراق التایہ سے ہے۔ مقامی شہریوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بلال عدنان کو اسرائیلی فوجیوں نے انتہائی قریب سے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے عدنان کو گولیاں مارنے کے بعد اسے سڑک پر پھینک دیا جس کے نتیجے میں اس کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ گیا۔

خیال رہے کہ بلال عدنان طوباس میں کیپٹن کے عہدے پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ادارے کے لیگل ایڈوائزر کی خدمات انجام دے رہا تھا۔

ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق 4 صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان پر گولیاں ماریں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button