اہم ترین خبریںسعودی عرب

امریکی اور اسرائیلی غلامی میں غرق سعودی معیشت تیزی سے تباہی کے دہانے پر، آرامکو خسارے کا شکار

آرامکو کمپنی کے مطابق اس کے منافع میں کمی کا بنیادی سبب خام تیل کی قیمتوں اور اس کی فروخت کے حجم میں کمی اور آئل ریفائننگ اور کیمیکلز کے کاروبار میں منافع کا کمزور مارجن ہے۔

شیعیت نیوز: امریکی اور اسرائیلی غلامی میں غرق سعودی معیشت تیزی سے تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے ۔ سعودی آرامکو کمپنی کا منافع 45 فیصد کم ہو کر 44 ارب ریال پر آگیا۔دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے 2020کی تیسری سہ ماہی کا منافع 44اعشاریہ 4ارب ریال رہا۔

آرامکو کمپنی کے مطابق اس کے منافع میں کمی کا بنیادی سبب خام تیل کی قیمتوں اور اس کی فروخت کے حجم میں کمی اور آئل ریفائننگ اور کیمیکلز کے کاروبار میں منافع کا کمزور مارجن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات ، شیعہ کے بعد سنی پاکستانی خفیہ اداروں کا ہدف ، پاکستان کو سی پیک سے دور رکھنے کی سازش بےنقاب

عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو حاصل ہونے والے منافع 79 اعشاریہ 8ارب ریال کے مقابلے میں 44اعشاریہ 6فیصد کم ہے۔ البتہ رواں سال تیسری سہ ماہی کا منافع دوسری سہ ماہی کے منافع سے 79اعشاریہ 6فیصد زیادہ رہا۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 24 اعشاریہ 6ارب ریال تھا۔

رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران آرامکو کمپنی کا خالص منافع 131اعشاریہ 3ارب ریال رہا جو گذشتہ ماہ اسی عرصے کے دوران ہونے والے خالص منافع 255 اعشاریہ 7ارب ریال سے 48 اعشاریہ 6کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انصاراللہ کا ایسا حملہ کے سعودی حکمرانوں سمیت امریکہ ودیگراتحادی ممالک کی نیندیں حرام

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود دنیا کی سب سے بڑی آئل رفائنری آرامکو پر ستمبر 2019 میں یمن کے حوثی مجاہدین نے جوابی حملہ کرکے بدترین نقصان پہنچایا تھا جس کے سبب دنیا کو آرامکو سے تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی تھی ، اس خطرناک حملے کے بعد سے تاحال آرامکو کو سنبھلنے کا موقع نا مل سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button