اہم ترین خبریںپاکستان

متحدہ عرب امارات ، شیعہ کے بعد سنی پاکستانی خفیہ اداروں کا ہدف ، پاکستان کو سی پیک سے دور رکھنے کی سازش بےنقاب

پاکستان میں حالیہ دنوں جاری اپوزیشن جماعتوں خصوصاً سابق وزیر اعظم نواز شریف ، بلاول بھٹو اور ملا فضل الرحٰمن کی جانب سے حکومت اور فوج مخالف احتجاجی تحریک کی ڈوریں بھی انہیں ممالک سے ہل رہی ہیں ۔

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے بعد عالمی استعماری قوتوں نے پاکستان کے خلاف شکنجہ کسنا شروع کردیاہے ۔ یو اے ای کی حکومت اور خفیہ اداروں کی جانب سے امارات کی مختلف ریاستوں میں مقیم شیعہ پاکستانیوں کے بعد دوسرے مرحلے میں عام پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈا ؤن کی اطلاعات ، امریکی ، اسرائیلی ، بھارتی اور سعودی ایماء پر اماراتی حکومت کی پاکستان کو سی پیک سے دور رکھنے کی سازش بےنقاب۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم سینکڑوں پاکستانی شیعہ شہریوں کے بعد اب دوسرے مرحلے میں عام پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی منظم کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق امارات کی مختلف ریاستوں میں مقیم عام پاکستانی تاجروں اور ملازمین کو بھی بلاجواز گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں اور کاروبار بند نہیں کرینگے،وزیر اعظم کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں شیعہ پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب دوسرے مرحلے میں دیگر عام پاکستانی شہریوں پربھی شکنجہ کس دیا گیا ہے ۔ دیار غیر میں مقیم ہزاروں پاکستانی تاجروں اور ملازمین کو جبری طور پر گمشدہ کرکے ان کی جائیداد اور مراعات ضبط کرکے انہیں جلد جلاوطن کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں حالیہ دنوں سے پاکستانی شہروں کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن میں تیزی اماراتی حکومت اور اسرائیل کے درمیان قائم ہونے والے دوستانہ اور سفارتی تعلقات کے سبب آئی ہے ۔ امریکی ، سعودی اور بھارتی ایماء پر اماراتی حکومت پاکستان پر دباؤ  بڑھانے کیلئے ایسے غیر انسانی اقدامات کا سہارا لے لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خاتم النبینؐ کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے مشترکات پر عمل پیرا ہوکر مثالی اسلامی معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بنانا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

عالمی استعماری قوتیں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو زیر عتاب لاکر حکومت پاکستان اور افواج پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اورسی پیک سے پیچھے ہٹنے کیلئے اپنے دباؤ میں اضافہ کررہی ہیں ۔ پاکستان میں حالیہ دنوں جاری اپوزیشن جماعتوں خصوصاً سابق وزیر اعظم نواز شریف ، بلاول بھٹو اور ملا فضل الرحٰمن کی جانب سے حکومت اور فوج مخالف احتجاجی تحریک کی ڈوریں بھی انہیں ممالک سے ہل رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button