اہم ترین خبریںیمن

یمنی مجاہدین کی بڑی کامیابی، سعودی و اتحادی فوج کے 72 دہشتگرد گرفتار کرلیے

شیعیت نیوز : یمن میں عوامی مزاحمتی فورس انصاراللہ اور یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کے 72 دہشتگرد وں کو گرفتار کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق یمن کی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے گذشتہ چند ماہ کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد اور اس کی حلیف عالمی دہشتگرد جماعت "القاعدہ” کے ساتھ تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سمیت 72 جنگجو گرفتار کر لئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں فرانسیسی صدر کے خلاف ہزاروں یمنیوں کا احتجاجی مظاہرہ، میکرون کی تصویر نظر آتش

عرب نیوز چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے گذشتہ 1 ہفتے کے دوران (صوبہ البیضاء کے) القرشیہ نامی علاقے میں داعش و القاعدہ کی جانب سے نصب کئے گئے 32 بم ناکارہ بنائے ہیں۔

عبدالخالق العجری نے کہا کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے گذشتہ ہفتے کی اپنی پیشقدمی کے دوران جارح سعودی اتحاد کے 63 فوجی اور سعودی اتحاد کی حلیف عالمی دہشتگرد تنظیم "القاعدہ” کے 9 دہشتگرد بھی گرفتار کئے ہیں۔

دوسری طرف یمنی وزارت خارجہ نے صوبہ البیضاء میں عالمی دہشتگرد تنظیموں داعش و القاعدہ کے خلاف ملکی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کو حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کے بعد جارح سعودی اتحاد اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے درمیان موجود گہرے روابط کے شواہد پر مشتمل الگ الگ خطوط بھی اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کو ارسال کئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یمن کی جانب سے بارہا اعلان کیا جاتا رہا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد یمن کے خلاف اپنی جارحیت کے سلسلے میں عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے بھی کھل کر مدد لے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button