اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

عید میلادالنبی ﷺ پرسعودی ناصبیت کی شکست

عید میلادالنبی ﷺ پرسعودی ناصبیت کی شکست

عید میلادالنبی ﷺ پرسعودی ناصبیت کی شکست بلکہ ذلت آمیز شکست دیکھنے کے قابل  ہے۔ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے امتی ہر سال مولائے کل ختم الرسل ﷺ کے نوری وجود کی خاک پر آمد کی مناسبت سے خوشیاں مناتے ہیں۔

پیدائش مولا ﷺ کی دھوم

شیعہ مسلمان بارہ تا سترہ ربیع الاول اتحاد امت کی نیت سے ہفتہ وحدت مسلمین کے عنوان کے تحت عید میلادالنبیﷺ کا جشن مناتے ہیں۔

عید میلادالنبی ﷺ پرسعودی ناصبیت کی شکست

 

عید میلادالنبیﷺ نہیں مناتے

البتہ دو مسالک ایسے ہیں جو اس موقع پرپیدائش مولا ﷺ کی دھوم ڈالنے والوں کو گمراہ، مشرک و بدعتی قرار دیتے نظر آتے ہیں۔ بنیادی طورپر یہی دو طبقہ فکر سعودی ناصبیت کے لاڈلے پیروکار ہیں۔

چونکہ سعودی عرب کی ناصبی وہابیت بھی پیدائش مولا ﷺ کی دھوم ڈالنے کو بدعت و گمرہی قرار دیتی آئی ہے اور جشن عید میلادالنبیﷺ منانے والوں کو مشرک بھی کہتی ہے، اس لیے انکے پیروکار بھی پاکستان میں عید میلادالنبیﷺ نہیں مناتے۔

  ماہ ربیع الاول  گنبد خضرا کا سبز رنگ

ہر سال اسلامی امت اسلامی سال کا آغاز امام حسین علیہ السلام و سانحہ کربلا سے کرتی ہے۔ یہ غمزدہ سیاہ پوش امت ماہ ربیع الاول میں گنبد خضرا کے سبز رنگ میں رنگ جاتی ہے۔

عید میلادالنبی ﷺ پرسعودی ناصبیت کی شکست

ہر سال اسلامی کیلنڈرکے پہلے تین مہینے سعودی عرب کی وہابی ناصبی بادشاہت کی بین الاقوامی تنہائی کے تین بھاری مہینے ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ محرم اور صفر میں سعودی عرب نے اپنے کارندے مولویوں کو امت اسلامی کی وحدت و اخوت کی فضاء کو مسموم کرنے کی سازش کی تھی۔

ایک جمعراتی شاہ آل مروان

چند جمعراتی شاہ و مولوی سعودی عرب کی ڈگڈگی پر خوب ناچے۔ لیکن ربیع الاول میں جشن عید میلادالنبی ﷺکی مناسبت سے پیدائش مولا ﷺ کی دھوم جب ڈالی گئی تو دور دور تک وہ قربتیں ڈھونڈنے سے نہ ملیں!!۔ ایک جمعراتی شاہ آل مروان پادری کا لیول یہ تھا کہ اپنی ذلت آمیز ناکامی کی بھڑاس محکمہ پولیس کے ایک ایس ایچ او پرنکال دی۔

عشق رسول ﷺ میں

شیعیان حیدر کرار نے عشق رسول ﷺ میں ہزاروں عیدیں اس چہل پہل پر نثار کردیں۔ لیکن وہ جو یوم عاشورا کے دن سے اربعین حسینی تک سعودی عرب کی نمکخواری کرتے رہے تھے، وہ عید میلادالنبیﷺ کے جشن سے اسی طرح دور رہے جیسے محرم و صفر میں یاد سیدالشہداء امام حسین ع سے دور رہے تھے۔

سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں۔

یہ شعر ان سبھی پر صادق آیاجنہوں نے عید میلادالنبیﷺ کا آج تک بائیکاٹ کررکھا ہے۔

سنی شیعہ اتحاد وحدت مسلمین کی عملی تصویر

لیکن شیعہ مسلمانوں نے دھوم دھام کے ساتھ جشن عید میلادالنبی ﷺ منایا۔ نہ صرف خود منایا بلکہ دیگر منانے والوں کے لیے اسی طرح سبیلیں لگائیں، لنگر تقسیم کیا، جیسے محرم و صفر میں کرتے ہیں۔ دنیا نے بارہ ربیع الاول کو جو منظر دیکھا اسے سنی شیعہ اتحاد یا وحدت مسلمین کی عملی تصویر کہتے ہیں۔

یمن میں عید میلاد النبی ﷺ کا سب سے بڑا اجتماع

جو رسول اکرم ﷺ کے نام پر، انکی یاد میں ہمارے ساتھ آنے کے لیے تیار نہیں، وہ صحابہ کے نام پر کیوں منافرت کی سیاست کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو آئینہ کے سامنے کھڑے ہوکر ضمیر کی عدالت میں اپنا فیصلہ کرنا چاہیے۔ جبکہ نظریہ پاکستان یہ ہے

:

کی محمد ﷺ سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

محمدی و مصطفائی رنگ کی بہار

جس طرح محرم و صفر پاکستان کے حسینی رنگ کو اجاگر کرتا ہے، اسی طرح ربیع الاول محمدی و مصطفائی رنگ کی بہار کے ساتھ آتا ہے۔ سنی شیعہ امت اسلامی کے اتحاد کے مظہر بن کر اسلام، مسلمین و پاکستان اور پاکستانیوں کے اس اجلے امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ایک طرف دم درود والے ہوتے ہیں تو دوسری طرف سعودی عرب کے طرفدار بم بارود والے ہوتے ہیں۔

عالم اسلام کی مشکلات کا حل اتحاد امت

دم درود والوں کو ہشیار خبردار رہنا چاہیے کہ اب بم بارود والوں نے انکی صفوں میں نقب لگائی ہے اور چند مولوی اور جمعراتی شاہ انہیں نجدی ناصبی سعودی وہابی راستے کا مسافر بنانے کی سازش میں مصروف ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایک دن ایسا آئے

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایک دن ایسا آئے کہ پوری امت اسلامی مکہ و مدینہ میں جشن عید میلاد النبیﷺ دھوم دھام کے ساتھ منائے۔ جنت البقیع میں مدفون آل محمد ﷺ اہل بیت نبوۃ ﷺ کی خستہ قبروں پر اسی طرح عالیشان مزارات مقدسہ تعمیر ہوں جیسے عراق، ایران، پاکستان، بھارت میں بزرگان کے مزارات تعیر ہیں۔

عید میلادالنبی ﷺ پرسعودی ناصبیت کی شکست

سعودی عرب اور اسکی ناصبی وہابی نجدی فکر کو ربیع الاول کے جشن عید میلاد النبیﷺ جشن بہاراں نے دھول چٹادی۔ بلکہ اسکی ناک زمین پر رگڑ دی۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے۔ و رفعنا لک ذکرک۔ اللہ نے اپنے محبوب محمد خاتم الانبیاء ﷺ کے ذکر کو انکی یاد کو معاشرے میں رفعت دی، بلندی دی، زندہ و تابندہ رکھا۔

جشن عید میلادالنبیﷺ ہماری اسلامی ثقافت

جشن عید میلادالنبیﷺ ہماری اسلامی ثقافت ہے۔ ہفتہ وحدت مسلمین، ہفتہ عشق رسول ﷺ ہماری اسلامی ثقافت ہے۔ جشن عید میلادالنبیﷺ ہمارا ایسا متفقہ مذہبی تہوار ہے کہ نجدی سعودی ناصبی وہابی اور انکے اتحادی مولوی آج تک اسے نہیں مناتے۔ اصل ایشو یہ ہے کہ وہ خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی میلاداور جشن منانے کے ہی منکر ہیں۔ اسی لیے وہ فرقہ پرستی کرکے ان اصلی مسائل سے عام انسانوں کی توجہ ہٹاتے ہیں۔

محمد عمار شیعیت نیوز اسپیشل
Sunni Shia unity on birth anniversary of Prophet Mohammad defeats enemies

 

متعلقہ مضامین

Back to top button