امریکا نے اسرائیل کو سب سے خطرناک بم ‘بنکر بسٹر’  فراہم کرنے کی تیاری شروع کر دیا

28 اکتوبر, 2020 20:54

امریکی کانگریس کے ارکان نے اسرائیل کو امریکی اسلحے کے سب سے خطرناک اور بڑے بم ‘بنکر بسٹر’ کی فراہمی کی راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی سینیٹرز نے سینٹ میں ایک نیا بل پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسرائیل کو سب سے بڑے اور غیر جوہری مگر خطرناک بم کی فراہمی پر عمل درآمد کرے۔

حال ہی میں اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس بل پر آئندہ جمعہ کے روز غور کیا جائے گا۔

اس بل میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسرائیل کو’بنکر بسٹر’ بم فراہم کرے۔ یہ ایک غیرجوہری مگر امریکی اسلحے میں شامل سب سے بڑا بم قرار دیا جاتا ہے۔

 

8:03 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔