اہم ترین خبریںسعودی عرب

امت مسلمہ کے ساتھ غداری کا صلہ، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کیلئےاہم اسرائیلی ایوارڈ کا اعلان

فرینڈز آف زیون ہیریٹیج سنٹر کے بانی ڈاکٹر مائک ایونس نے چوتھے سالانہ کرسچن میڈیا سمٹ میں عالمی رہنماؤں کو “فرینڈز آف زیون ایوارڈز” پیش کریں گے۔

شیعیت نیوز : امت مسلمہ کے ساتھ غداری ، لاکھوں مسلمانوں کے خون کا سودا اوراسرائیلی حکومت کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اسرائیل کی طرف سے اہم ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فرینڈز آف زیون ہیریٹیج سنٹر نے 11 عالمی رہنماؤں کو فرینڈز آف زیون ایوارڈ دینے لا کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے علاوہ مراکش اور عمان کے رہنما بھی شامل ہیں۔

وہ مسلم حکمران جنہیں ‘فرینڈز آف سیون ایوارڈ’ دیا جا رہا ہے۔ ان میں سعودی ولی عہد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم ،بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ ،مراکش کے شاہ محمد اور عمان کے سلطان ہیتھم بن طارق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس سے پہلے کہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں فرانس کو توہین رسول اکرم ؐ پر معافی مانگنی چاہئیے،محترمہ زہرا نقوی

فرینڈز آف زیون ہیریٹیج سنٹر کے بانی ڈاکٹر مائک ایونس نے چوتھے سالانہ کرسچن میڈیا سمٹ میں عالمی رہنماؤں کو “فرینڈز آف زیون ایوارڈز” پیش کریں گے۔

ڈاکٹر ایونز کا کہنا ہے کہ یہ تمام صدور اپنے سفارت خانوں کو یروشلم منتقل کریں گے اور تمام مسلم رہنما وقت کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ صلح کریں گے۔

ڈاکٹر ایونس نے حال ہی میں سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ملاقات کرنے والے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی تھی، اس کے بعد انکا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں ہے جو خلیجی خطے میں خاموشی سے حیرت انگیز امن اقدامات چلا رہا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہمارے گروپ کو بتایا کہ یہودیوں سے نفرت کرنے کے لئے بچوں کو تعلیم دینا بند کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیل کے “کرسچن فرینڈز” کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ ابراہیم معاہدوں کی تعریف کی۔

فرینڈز آف زیون ایوارڈ اسرائیل کے صدر شمعون پیریز نے قائم کیا تھا ماضی میں یہ ایوارڈ وصول کرنے والوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش ، موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم ، جارجیا کے صدر سالوم زورابیشیلی ، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button