اہم ترین خبریںپاکستان

اس سے پہلے کہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں فرانس کو توہین رسول اکرم ؐ پر معافی مانگنی چاہئیے،محترمہ زہرا نقوی

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ عظیم ہستی رسول کریم ؐ ہیں جن کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔

شیعیت نیوز: فرانس میں حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخئ اور فرانسیسی صدر کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ عظیم ہستی رسول کریم ؐ ہیں جن کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔

یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ، جلوس چہلم امام حسینؑ پر درج ایف آئی آرمیں نامزد تمام عزداروں کی ضمانت منظور

انھوں نے کہا کسی بھی مہذب ملک اور قوم کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دوسرے ادیان کے مقدسات کی توہین کرے فرانسیسی میگزین نے دوبارہ آزادی اظہار رائےکی آڑ میں اس فعل قبیح کو انجام دے کر مسلمانوں کو رنجیدہ کیا ہےجس پر پوری دنیا کے مسلمان شدید احتجاج کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

انھوں نے کہا آزادی اظہار رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جائےمسلمان اپنی جان پر کھیل کر اپنے پیارے نبیؐ کی حرمت کا دفاع کریں گے ،انھوں نے کہا کہ فرانسیسی حکام نفرت انگیز بیانات سے انتہا پسندی کو ترویج دے رہے ہیں جس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ،اس سے پہلے کہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں فرانس کو اپنے اس مجرمانہ فعل پر معافی مانگنی چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: جشن عید زہراؑ و تاج پوشی امام مہدی ؑ ،پاکستان بھرمیں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو طلب کر کی شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے تاہم تمام مسلم ممالک کو اس قابل مذمت ، نفرت آمیز اور منظم اسلامو فوبیا مہم کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کرنا ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button