چنیوٹ، جلوس چہلم امام حسینؑ پر درج ایف آئی آرمیں نامزد تمام عزاداروں کی ضمانت منظور
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام عزاداران امام حسین ؑ کی ضمانت کی منظوری میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیوایم پنجاب کی لیگل ٹیم اور ضلعی سیٹ اپ نے شب وروز جدوجہد کی ہے ۔

شیعیت نیوز: چہلم امام حسین ؑ کے موقع پرجلوس عزاکے انعقاد کے جرم میں پنجاب پولیس کے یزیدی اہلکاروں کی جانب سےچنیوٹ میں عزاداران حسینی ؑ پر درج جھوٹے ، بے بنیاد اورغیر آئینی مقدمات میں تمام عزاداران حسینی ؑ کی ضمانتیں منظور ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس
تفصیلات کے مطابق چہلم نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر کی طرح پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں بھی پولیس کی وردی میں ملبوس یزیدی اہلکاروں نے عزاداران حسینی ؑ پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی ایف آئی آرز کا اندراج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جشن عید زہراؑ و تاج پوشی امام مہدی ؑ ،پاکستان بھرمیں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے
چنیوٹ میں متعصبانہ بنیادوں پر قائم مقدمات میں نامزد تمام عزادار الحمد اللہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ چنیوٹ سے ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں، جودرجنوں عزاداران اس مقدمہ میں سر فہرست تھے ان میں مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید عاشق حسین بخاری شامل تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: 7 دہائیوں بعد بھی بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے، عمران خان
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام عزاداران امام حسین ؑ کی ضمانت کی منظوری میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیوایم پنجاب کی لیگل ٹیم اور ضلعی سیٹ اپ نے شب وروز جدوجہد کی ہے ۔