اہم ترین خبریںمشرق وسطی

گستاخانہ خاکے اور صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد کویت میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا آغاز

پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے اورفرینچ صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے خلاف فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں کویت کے شاپنگ مالز سے فرانسیسی اشیاء کا کاؤنٹر خالی کردیا گیا۔

شیعیت نیوز: گستاخانہ خاکے اور فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد کویت کے 50 سپر اسٹورز نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کویت سے ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں 50 بڑے شاپنگ مالز کے اُن کاؤنٹرز کو خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اس سے قبل فرانسیسی اشیاء سے بھرے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی نعیم مرحوم کےآل سعود سے وصول کردہ اربوں روپے اولاد میں فساد کا سبب بن گئے ، حیران کن شواہد سامنے آگئے

پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے اورفرینچ صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے خلاف فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں کویت کے شاپنگ مالز سے فرانسیسی اشیاء کا کاؤنٹر خالی کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کویت سے ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں 50 بڑے شاپنگ مالز کے اُن کاؤنٹرز کو خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اس سے قبل فرانسیسی اشیاء سے بھرے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کیا تو ایرانی اور سعودی عوام مجھے جان سے ماردیں گے، بن سلمان

تصاویر شیئر کرنے والوں نے لکھا کہ فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’بائیکاٹ فرنچ پراڈکٹس‘‘ اور ’’بائیکاٹ فرانس‘‘ نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

ان ٹرینڈ کے ساتھ جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں اُن میں فرانسیسی اشیاء کے خالی کاؤنٹرز کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بائیکاٹ مہم کا آغاز فرانس میں میگزین چارلی ایبدو میں پیغمبر اسلامﷺ کے خاکوں کی اشاعت اور ایک مسجد کو جبراً بند کرنے کے خلاف شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button