مقبوضہ فلسطین

فلسطین: الخلیل میں ہلاکتیں اور گرفتاریاں

قابض اسرائیلی  فوج نے اتوار کے روز الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے  سابق اسیر کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں  نے24  سالہ  سابق اسیر محمد مرشد الزقیق  کو گرفتار کیا جب وہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع الزعيم شہر میں تھا۔

قابض صہیونی فوجیوں  نے الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت کے اندرآنسو گیس کے گولے پھینکے جس کی وجہ سے  کئی فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، قابض صہیونی فوجیوں  نے العروب کیمپ میں البطاط خاندان کی ملکیتی رہائشی عمارت کے اندر حملہ کیا اور آنسو گیسکے گولے پھینکے ۔ آنسو گیس کے گولوں کی وجہ  سے تقریبا تمام باشندے متاثر ہوئے تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ، بعد میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں  کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جنہوں نے ان پر دستی بم پھینکے اور براہ راست  گولیاں برساءیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔

-مرکز اطلاعات فلسطین

متعلقہ مضامین

Back to top button