اہم ترین خبریںپاکستان

گھرپر شبیہ علم حضرت عباس ؑ لگانے کے جرم میں بزرگ عزادار کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں بےدردی سے شہید

4روز زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والے پیرو حضرت حبیب ابن مظاہر ؑ محمد حفیظ ڈی ایچ کیو اسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے۔

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعیان حیدر کرار ؑ کا قتل عام تاحال نہ تھم سکا، سعودی نواز ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں گھر پر شبیہ علم حضرت عباس علمدار ؑ نصب کرنے کے جرم میں بزرگ عزادار محمدحفیظ اپنے ہی گھرمیں بےدردی سے زخمی کردیا گیا ، 4روز زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والے پیرو حضرت حبیب ابن مظاہر ؑ محمد حفیظ ڈی ایچ کیو اسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈیرہ سٹی تھلہ حیدر شاہ شیرازی میں ایک بزرگ عزادار محمد حفیظ کو اسی کے گھرمیں گھس کر کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے بےدردی سے حملہ کرکے شدید زخمی کیا جوکہ 4روز بعد زخموں کی تاب نہ لاکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اپنا مولا امام حسین ؑ کی بارگاہ میں حاضر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک و قوم کے بدترین دشمن ہیں، علامہ راجہ ناصر

ذرائع کے مطابق 22صفر کو رات 9/10بجے جب جلوس چہلم تھلہ حیدر شاہ شیرازی اور ڈسٹرکٹ جامع مسجد شیعہ (لاٹو فقیر) جاری تھا اور اسی جلوس سے بیسیوں گز کے فاصلے پر گلی قاضیوں والی میں بزرگ عزادار محمد حفیظ کو (اس وقت جب اس کے چھوٹے بچے جلوس میں شریک تھے اور وہ گھر میں اکیلا تھا)۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ محمد حفیظ کو کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے اسی کے گھر گھس کر آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے گن پوائنٹ پر تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا جو کہ انتہائی تشویشناک حالت میں 4 روز DHQ ڈیرہ میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ شب شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوسٹل ہائی وے پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں کےساتھ جھڑپ ، 14 سکیورٹی اہلکار شہید

شہید محمد حفیظ کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3بجے تھلہ حیدر شاہ شیرازی پر ادا کی گئی جسمیں مقامی مومنین سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید محمد حفیظ ایک مزدور پیشہ اور انتہائی سفید پوش شخص تھا۔جسے درندہ صفت تکفیری دہشت گردوں نےبےدردی سے شہید کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button