سعودی عرب

سعودی عرب میں بڑا مالی اسکینڈل، 22 افراد گرفتار

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض میں بہت بڑے مالی اسکینڈل میں 22 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسداد مالی بد عنوانی کی نگراں کمیٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے کل رات کہا کہ اس بڑے مالی اسکینڈل میں اب تک 22 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں 13 افراد سرکاری ملازم، 4 تاجر اور 5 افراد غیر ملکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد ریاض کے گورنر ہاوس سے وابستہ بلدیاتی ادارے میں اپنے اثر و رسوخ سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے رشوت لیتے اور دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد نے غیر قانونی طریقے سے اب تک 601 ملین 8 لاکھ 19 ہزار 290 سعودی ریال کا مالی اسکینڈل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مہینوں کے دوران آل سعود کی حکومت نے کئی شہزادوں، اعلی حکام اور سرکاری ملازمین کو مالی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا اور سعودی ولیعہد بن سلمان نے گرفتار ہونے والے ان افراد کی رہائی کیلئے 106 ارب ڈالر، قیمتی اشیاء اور دیگر مہنگے ترین اموال ان سے بٹورے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button