مقبوضہ فلسطین

ماسکو، فلسطینی گروہوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا: حماس

فلسطین کی تحریک حماس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ فلسطینی گروہوں کے اجلاس کی میزبانی ماسکو کرے گا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے بتایا ہے کہ ماسکو نے، مسئلۂ فلسطین کی نابودی کے لیے کی جانے والی سازشوں سے مقابلے اور قومی اتحاد کے استحکام کے لیے فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں کی نشست کی میزبانی کا روس نے خیر مقدم کیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ ان کے دورۂ روس میں مشرق وسطی کے لیے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ایلچی میخائيل بوگدانوف نے کہا کہ ان کا ملک، فلسطینی گروہوں کے اجلاس کی میزبانی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ اجلاس فلسطینی کاز کو مٹانے کی غرض سے کی جا رہی سازشوں کا مقابلہ کرنے، فلسطینیوں کے قومی اتحاد و یکجہتی کو مستحکم بنانے اور سیاسی مشارکت کی شرح کو بڑھانے کے مقصد سے منعقد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حماس نے گزشتہ جمعے کو بتایا تھا کہ اس کا ایک وفد، فلسطینی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے عمل کو مکمل بنانے اور قومی آشتی کو مضبوط بنانے کی غرض سے ماسکو گیا ہوا ہے۔ روس نے بھی اگست میں کہا تھا کہ وہ عنقریب ہی ماسکو میں ایک اجلاس کے لیے فلسطینی گروہوں کو دعوت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button