مشرق وسطی

شامی عوام کے خلاف امریکہ کی خود سرانہ پابندیاں شام کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے: بشار الجعفری

اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بشارالجعفری نے کہا ہے کہ شامی عوام کے خلاف امریکہ کی خود سرانہ پابندیاں شام کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بشارالجعفری نے جنرل اسمبلی کی اقتصادی کمیٹی کے پچھترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف امریکی پابندیاں ایسے عالم میں عائد کی گئی ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ان پابندیوں کو کورونا کی روک تھام میں دمشق کی صلاحیتوں کے کمزور ہونے کا موجب قرار دیا تھا اور انھیں ختم کرنے کا مطالبہ بھی وہ کرچکے ہیں- بشار الجعفری نے شام کے موجودہ چیلنجوں سے باہر نکلنے کے لئے بین الاقوامی مدد کی بھی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button