پنجاب کے بعد سندھ حکومت بھی اربعین حسینیؑ پر عزاداروں کے نکلنے والےسمندر سے خوفزدہ
شیعیت نیوز: اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر پاکستان بھرمیں متوقع طور پر نکلنے والے عزاداروں کے سمندرسے پنجاب حکومت کےبعد سندھ حکومت کی خوفزدگی بھی ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی چہلم امام حسین ؑ پر عزاداران حسینی ؑ کے پیادہ جلوسوں اور مشی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں چہلم شہدائے کربلا پر مرکزی جلوس کے علاوہ بغیر اجازت جلوس برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں مرکزی جلوس عزا کے علاوہ بغیر اجازت جلوس برآمد کرنے پر پابندی کر دی ہے۔ چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کو مقررہ راستوں پر برآمد کرنے کی اجازت ہوگی، صوبائی محکمہ داخلہ نے بغیر اجازت کے جلوس برآمد کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت رکھنے والے جلوس ہی برآمد ہوسکیں گے، حفاظتی اقدامات کے تحت سیکورٹی پلان کے مطابق جلوس عزا برآمد ہوگا، سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم امام حسینؑ پر نئے جلوسوں اور مجالس روکنے کی ہدایت کردی
واضح رہے کہ اس سال ملک بھرمیں چہلم امام حسینؑ کےموقع پر تاریخی اجتماعات متوقع ہیں، ملک کے جید علمائے کرام نے ملت جعفریہ کو اس اربعین پر اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے، پاکستان کے طول وعرض میں عزاداران حسینیؑ نجف تا کربلا کے انداز میں پیدل مارچ کرتے ہوئے اربعین کے جلوسوں میں شرکت کی تیاری کررہے ہیں۔







